دمشق: اسرائیلی طیاروں نے شام میں ملٹری زون پر بم باری کی، جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبوں حمص اور حماۃ میں فوجی زون پر شدید بم باری کی اور ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ کے اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
دوسری جانب شام کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ادھر شام میں جنگ مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ کے اسلحہ اور بارودی ذخائر پر بمباری کرکے تباہ کردیا۔