تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو بجٹ منظوری میں ناکامی لے ڈوبی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں بجٹ کے حوالے سے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور ان کے اتحادی بینی جینٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی میں اتفاق نہ ہو سکا۔
بجٹ منظوری میں ناکامی پر اسرائیل کی پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بینی جینٹز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر غیر ضروری انتخابات کروانے کا الزام عائد کیا۔
دو سال میں چوتھی بار اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
مارچ میں اسرائیل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اس حوالے سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ انتخابات اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے ٹرائلز کے آغاز کے بعد ہوں گے۔