اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری، مزید 2 مسلمان شہید

رملہ: اسرائیلی فوج کے معصوم فلسطینیوں پر مظالم نہ رُک سکے، صہیونی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں مزید دو مسلمانوں کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، 30 سالہ فلسطینی خاتون مسجدالاقصیٰ کی طرف جارہی تھی کہ اسرائیلی پولیس نے چاقو حملے کا الزام لگاکر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں بھی سرچ آپریشن کے دوران صہیونی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی طرح فلسطین میں بھی مسلمان بُری طرح ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور عالمی برادری ان علاقوں کے عوام کے لیے کچھ کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ حقوق انسانی کے چیمپئنز کہاں ہیں۔

israel forcesmartyr muslims