اسرائیلی آرمی چیف کا ایران پر حملے کی تیاری کا حکم!

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لیے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبردار کردیا کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دوبارہ شامل نہ ہوا جائے۔

Army chiefIranisrael