آئی ایس پی آر کی جانب سے کشمیروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ نامی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان عیدکی خوشیاں منارہے ہیں، مگر کشمیری آج بھی بھارت کے لاک ڈاؤن میں قید ہیں۔
کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم ہونے کے بعد گزشتہ اگست سے مقبوضہ وادی میں ایک آہنی پردہ تنا ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے آئی ایس پی آر نے نیا ترانہ جاری کیا ہے۔