راول پنڈی: ترجمان پاک فوج، میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ احسان اللہ احسان کا فرار ایک سنگین معاملہ تھا، فرار کے ذمہ دار فوجیوں کےخلاف کارروائی ہو چکی۔
احسان اللہ احسان کا فرار ایک سنگین معاملہ تھا، فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی ہو چکی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جس ٹوئٹراکاؤنٹ سےملالہ کو دھمکی دی گئی وہ جعلی اکاؤنٹ تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، فی الوقت یہ نہیں کہا جاسکتا۔