اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کردی ہے جس کے تحت سینیما گھر، تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کھولنے اور انڈور اور آوٹ ڈور شادیوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سینیما گھروں کو رات ایک بجے تک ایس او پیز اور ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مزارات کو ایس او پیز کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہو گی۔سلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم انڈور شادیوں میں ویکسینیٹڈ 200 افراد کے ساتھ اجتماعات کی اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔تاہم تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔