اسلام آباد کے نئے میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ میئر کے لیے الیکشن 28 دسمبر 2020ء کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
تفآِلات کے مطابق میئر اسلام آباد کیلئے امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی 11 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، 16 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ نامزدگی فارم واپس لینے کی تاریخ 21 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔میئر کی نشست پرانتخاب 28 دسمبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ شیخ انصر عزیز 2016ء میں اسلام آباد کے پہلے میئر منتخب ہوئے تھے۔ اکتوبر 2020ء کو انصر عزیز نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔شیخ انصر عزیز اپنے دور میں وفاقی دارالحکومت میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔استعفے کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت پر میئر کے اختیارات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔