اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ماتحت عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے تھا، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہ بھی نہیں لکھیں۔
ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی جلسے پر درج مقدمات میں گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر آرڈر جاری کیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا۔ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔