اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ آج سنایا۔ عدالت میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کے 12جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عارف عثمانی کو تین سال کے لیے صدر نیشنل بینک کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے سعید خان صدر نیشنل بینک تعینات تھے جنہیں حکومت نے گزشتہ عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
پٹشنرکے مطابق عارف عثمانی کی تعیناتی شفافیت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عارف عثمانی کی تعیناتی رولز اور ایس ای سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
رولز کے مطابق اس پوسٹ پر تعینات ہونے والے کیلئے فٹ اور پراپر ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔