کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک اور مرکز کو تباہ کردیا گیا۔
نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن میں اسلامی امارت کی فورسز کے خصوصی یونٹ نے حصہ لیا، افغان میڈیا کے مطابق کابل کے 17 ویں ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران داعش کے مرکز کو بھی تباہ کردیا، کابل ہی سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 85 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔