اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور 10 سے 12 دنوں میں ان کا علاج مکمل ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ سینیٹ رکن کا حلف اٹھائیں گے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلم دان ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان دور حکومت میں ان پر بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لیے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قائم کیے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا جب کہ انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔

Former Finance Ministerishaq darNew Pakistani passport release