کراچی: آج کل شوبز شخصیات تیزی کے ساتھ شادی کے بندھنوں میں بندھ رہی ہیں۔ اب اداکارہ انمول بلوچ سے متعلق اطلاعات آئی ہیں کہ وہ بھی جلد پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جب کہ یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ ملک کے معروف سیاست دان و صنعت کار کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعت کار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ اور ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور معروف بزنس گروپ ’’بیگ گروپ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔
خیال رہے کہ اب تک اداکارہ انمول بلوچ کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔