ایران کا جوابی وار: قطر، کویت، بحرین، امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناڈالا

تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کا جواب دے دیا۔ مختلف ملکوں میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناڈالا۔ ایران کی جانب سے قطر میں العدید ایئربیس اور کویت میں السلیم ایئربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یو اے ای میں الدفرا ایئربیس، بحرین میں بحری ایئربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
سیکیورٹی صورت حال کے باعث متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی طور پر عارضی بند کردی گئی، حکام کے مطابق فیصلہ پروازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی، عوام صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔