ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تہران: ایران کے نائب صدر جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو موصول ہوگیا، تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔
خیال رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کرچکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Iran Deputy PresidentJavad Zarifresign