تہران: پوتن کی دعوت پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آئندہ سال کے آغاز میں روس کا دورہ کریں گے جو 2017 کے بعد کسی ایرانی صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے ایرانی ہم منصب نے قبول کرلیا ہے۔
تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آئندہ سال کے آغاز میں روس کا دورہ کریں گے جو 2017 کے بعد کسی ایرانی صدر کا پہلا دورہ ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ویلادیمیر پوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے جسے ایرانی ہم منصب نے قبول کرلیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت کے بعد دورۂ روس کی تیاری کررہے ہیں جو آئندہ ماہ متوقع ہے۔ 4 سال بعد کسی ایرانی صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ، علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی جس کے خطے میں قیام امن کے لیے دیرپا نتائج نکلیں گے۔
دوسری جانب روس نے ایرانی صدر کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک خطے میں اہم اتحادی ہیں اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر دونوں رہنما تبادلہ خیال کریں گے۔
دھیان رہے کہ امریکا سے مخاصمت کے باعث روس اور ایران کے درمیان مضبوط سیاسی اور فوجی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک امریکا پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
یوکرائن کے معاملے پر روس کے امریکا اور نیٹو ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے باعث اب روس نئی صف آرائی میں مصروف ہے۔