بھارت کی پھر سبکی، ایران نے چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے نکال دیا!

تہران: ایران کا بڑا فیصلہ، بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کردیا، بتایا جارہا ہے کہ فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو ریل پروجیکٹ سے الگ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریلوے لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کی سرحد کے ساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔ ایرانی حکام نے کہا، پورا پروجیکٹ مارچ 2022 تک مکمل ہوگا۔

Chah baharIndiaIran