لاک ڈاؤن میں اقرا عزیز نے گھر کی دیوار کو رنگ دیا!

کراچی: اقرا عزیز نے کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا۔
اداکارہ اقرا عزیز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ سوشل میڈیا پر نت نئے تجربے، کھانا پکانا، اپنے ڈراموں کی تشہیر سمیت مختلف سرگرمیاں کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس بار اداکارہ نے کوروبا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ اپنے گھر کی ایک دیوار پر رنگ کررہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس پوری دیوار پر میں نے خود رنگ کیا ہے جس میں میرے شوہر یاسر حسین نے بھی مدد کی ہے۔

Iqra AzizLockdownwall paint