یاسر حسین اور اقرا عزیز کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ابوظبی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا عطا کردیا۔
اقرا اور یاسر ان دنوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دھیان رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کرسکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

ان سے قبل کرکٹر شعیب ملک، علی ظفر اور پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سپراسٹار ہمایوں سعید یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرچکے ہیں۔