ممبئی: آئی پی ایل کی 2 نئی ٹیموں کی قیمت فی کس 3 سے 4 ہزار کروڑ روپے لگنے کی توقع ہورہی ہے۔
بی سی سی آئی نے حال ہی میں آئی پی ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کا اعلان کیا تھا، نیلامی 25 اکتوبر کو ہوگی، ایک ٹیم کی بنیادی قیمت 2 ہزار کروڑ روپے مقرر کردی گئی،البتہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ اپنی بنیادی قیمت سے بھی 50 سے 70 گنا زائد قیمت پر فروخت ہوں گی۔
پنجاب کنگز کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہاکہ نئی ٹیموں کی فروخت کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے، توقع ہے کہ ایک ٹیم کی قیمت 3 ہزار سے 3500 کروڑ روپے تک لگ سکتی ہے