آئی فون 15 کی متعارف ہونے سے قبل ہی تفصیلات لیک

کیلیفورنیا: 12 ستمبر کو لانچ سے قبل ہی ایپل کے اسمارٹ فون آئی فون 15 سیریز کے اہم تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔
متعدد چینی لیکرز کے ساتھ کام کرنے والے انڈسٹری کے خبری میجن بیو نے ایک پوسٹ میں آئی فون 15 کے نئے ڈیزائن، ڈسپلے، کیمرا اور کلر کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔
ڈیزائن کے متعلق بیو نے لکھا کہ اس سال فون کا فریم بہت واضح نہیں، یہ معلوم نہیں کہ یہ کون سا میٹریل ہے لیکن اس میں 90 فیصد ٹائٹینئم پر مشتمل مخلوط دھات ہے۔ یہ اقدام ممکنہ طور پر آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کو ان کے گزشتہ آئی فون ماڈلز سے کم وزن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
بیو نے مزید بتایا کہ یہ تو نہیں معلوم کہ ایپل نے فون کے لیے کون سے مدر بورڈ کا انتخاب کیا ہے، لیکن اس بات کے قوی امکان ہیں کہ فون میں سِم کارڈ سلاٹ موجود ہو۔
ڈسپلے کے متعلق بیو نے بتایا کہ آئی فون 15 پرو اور پرو میکس کے ڈِسپلے میں معمولی سا اضافہ (6.14/6.15 اور 6.73/6.74 انچز بالترتیب) کیا گیا ہے۔ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کے ڈسپلے 6.12 انچز اور 6.63 انچز بالترتیب تھے۔
کیمرے کے حوالے سے بیو نے انکشاف کیا کہ پیری اسکوپک ٹیلی فوٹو لینس جو آئی فون 15 پرو میکس کا امتیاز ہے، آئی فون 15 پرو سے واضح تیز ہے اور کُل کیمرا پہلے کی نسبت کم وزن ہے۔
بیو نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ حریف فونز کے برعکس آئی فون کا پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا مربع شکل (اسکوائر) نہیں بلکہ گول ہے، گہرا دِکھتا ہے اور اس کا منہ بہت بڑا ہے۔
رنگوں کے متعلق بیو نے ماضی میں آئی فون 15 پرو کے حوالے سے ہونے والی لیکس سے اتفاق کیا اور مزید تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے بتایا کہ سِلور گرے فِنش کا بیک پینل اور کنارے سرمئی ہیں جو کہ سِلور سے مماثلت رکھتا ہے۔ مزید یہ کہ نیا بلیک ورژن آئی فون 14 پرو کے اسپیس بلیک فِنش کی نسبت کم وزن ہے اور نیا گہرے نیلے رنگ کا فون ایپل کے گزشتہ نیلے فونز سے زیادہ گہرا ہے۔

#AppleBefore LaunchDetails LeakedI Phone 15