انضمام الحق کی کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق انگلینڈ ٹور سے قبل 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکٹر انضمام الحق نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا امیون سسٹم بہت مضبوط ہوتا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر بورڈ نے کھلاڑیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں رابطے کا فقدان نظر آیا۔
انضمام نے کہا کہ کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو نگرانی میں رکھنا چاہئے تھا، محمد حفیظ کو پرائیویٹ لیب کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔

انضمام الحقکورونا ٹیسٹ