نئے آئی جی سندھ کا تعارفی اجلاس، سینئر افسران کی عدم شرکت

کراچی: غلام نبی میمن کی جگہ تعینات ہونے والے نئے آئی جی سندھ رفعت مختار کے تعارفی اجلاس میں سینئر افسران کی عدم شرکت۔
آئی جی سندھ رفعت مختار کو پولیس ہیڈ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد آئی جی سندھ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، مظفر شیخ اور فرحت جونیجو شریک نہیں ہوئے۔
اس کے علاوہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، منیر شیخ اور قادر قیوم بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ نئے آئی جی سندھ رفعت مختار سندھ میں گریڈ 21 کے تمام 6 افسران سے جونیئر ہیں، گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے۔
سندھ پولیس میں صرف ایک افسر خادم حسین رند بلوچ نئے آئی جی رفعت مختار کے گروپ سے ہیں جب کہ خادم حسین رند بھی رفعت مختار سے ایک نمبر اوپر ہیں۔

Absence of Senior OfficersIntroductory MeetingNew IG SindhRiffat Mukhtar