پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔اگر والدین بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو اساتذہ ان کی ذہنی نشوونما کرکے انہیں مستقبل کا مفید شہری بناتے ہیں۔
یونیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ انیس سو چورانوے سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا تا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنے سمیت اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔
والدین کے بعد استاد ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیاہے، استاد اور شاگرد کارشتہ انسانی زندگی کاوہ ستون ہےجو زندگی کو رنگوں سے بھر دیتا ہے۔
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اگر کردار ادا کریں تو یقینا معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ساتھ ساتھ استاد اور شاگرد کے درمیان تعلق کو بحال کیا جا سکتا ہے جو معاشرے اساتذہ کو عزت دیتے ہیں وہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں