لاہور: فراڈ کے مقدمے میں صوبائی دارالحکومت کی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔
نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود اداکارہ نازش جہانگیر نے گاڑی اور 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔