کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، جس سے تیسری کورونا لہر رُک سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تنہا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لیے ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔