پشاور اور لاہور میں آج سےانٹر کے امتحانات شروع

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور اور پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔
لاہور بورڈ کی جانب سے آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے، حکام کی جانب سے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جبکہ امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے۔
امتحانات کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
دوسری جانب امتحانی مرکز آنے والے طالب علموں میں سے کچھ فزیکل امتحان پر نالاں ہیں جبکہ زیادہ تر طالب علم خوش دکھائی دیئے کہ ان کا نیا سال جلد شروع ہو سکے گا۔
حکام کی جانب سے امتحانی مراکز کے لیے سخت احکامات جاری کیئے گئے ہیں، جن کے تحت امتحانی مرکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہو گی، کلاس روم میں 130 طالب علم ہی امتحان دے سکیں گے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
ادھر پشاور بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں کے امتحانات آج سے شروع ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 1 لاکھ 43 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
پشاور میں بھی امتحانی مراکز اور کلاس رومز میں کورونا وائرس کی ایس او پیز، سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے

Inter examinations start today in Peshawar and Lahore