ایران پر شدید ترین بمباری، تہران اور کرج میں بڑے دھماکے، ایران کا مزید حملوں کا اعلان

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید بم باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت کی خبر دی جارہی ہے۔ اموات کے 1300 سے تجاوز کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران پر جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے شدید بمباری قرار دیے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرج شہر میں طاقتور دھماکوں کے بعد آسمان روشنی سے بھر گیا۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر صفد میں موجود ایک ڈرون کنٹرول بیس کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا جبکہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے۔
ادھر بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوگا ایران میزائل حملے جاری رکھے گا۔
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے تازہ حملوں کے جواب میں حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

IranMajor Attack on IranUSAWar