انتخابی اصلاحات، وزیراعظم آج قوم کو اعتماد میں لیں گے!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، عمران خان انتخابی اصلاحات کے بارے میں آج قوم کو اعتماد میں لیں گے، سینیٹ انتخابات اور عام انتخابات کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وزیراعظم نے ہوم ورک مکمل کرلیا، ریفارمز کمیٹی کے ارکان، وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی، وزیراعظم قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کا طریقہ بھی آج وضع کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم انتخابات کے نتائج مرتب کرنے والے پریزائیڈنگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز کی ذمے داریوں پر بھی بات کریں گے، انتخابی اصلاحات کے لیے قانون سازی اور آئینی تقاضوں پر بھی بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کو 31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دے دی۔ عمران خان گلگت بلتستان کے انتخابات کی شفافیت پر بھی بات کریں گے۔

Election reformPM Imran Khan