ملک بھر کے 128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر کے 128 اضلاع میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہنے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو مہم ملک کے مخصوص اضلاع میں چلائی جائے گی، پنجاب اور بلوچستان کے 33، 33، سندھ کے 41، گلگت بلتستان کے 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔
7 روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، 5 روز پولیو ویکسی نیشن جب کہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

#Pakistan#Polio Vaccination Campaign