انجرڈ انگلش کپتان بین اسٹوکس پیر سے شروع ہونیوالے ملتان ٹیسٹ سے باہر

ملتان: انجری بڑھ جانے کی وجہ سے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

ben stokesEngland cricket teamEngland Team Tour of PakistanInjuredOut First TestTest Captain