کورونا کے باعث بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.1 فیصد کمی!

کراچی: کورونا وبا کے باعث گذشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 10.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 20-2019 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ مالی سال 19-2018 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3 اعشاریہ 38 فیصد کمی ہوئی تھی۔
سست معاشی سرگرمیوں کے باعث سب سے بڑا دھچکا گاڑیوں کے شعبے کو لگا، ایک سال کے دوران گاڑیوں کی پیداوار میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال میں ہی الیکٹرونکس مصنوعات کی پیداوار میں 35 فیصد کمی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 20 فیصد، انجینئرنگ کے شعبے میں 18 فیصد اور فولاد کی پیداوار میں 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جون 2020 میں صنعتوں کی پیداوار میں 7.74 فیصد کمی ہوئی جب کہ جون 2019 میں صنعتی پیداوار میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھِی۔

industriesPakistanproduction decrease