مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم میں شدٹ آگئی ہے، قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے 3 نوجوانوں کو کلگام اور اننت ناگ کے علاقوں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، لوگوں کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔
کلگام اور اننت ناگ کا محاصرہ جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دونوں علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے۔
قابض بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز 2 روز میں 6 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔

Indian troopsoccupied KashmirThree Kashmiris Martyred