Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 13, 2021

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہو گیا۔ اکاونٹ کچھ دیر بعد بحال کردیا گیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہیندل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔
ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔

تاہم اس دوران اس اکاونٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا نہ ہی اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات ملی ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Indian Prime Minister Narendra Modi's Twitter account hacked once again
  • خاص خبریں
  • عالمی خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 650 سے زائد افراد جاں بحق

آج جس مقام پر ہوں، یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے، طوبیٰ انور

حمیرا اصغر کی موت: پولیس کو قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد ہلکی بارش

قرطبہ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تحت 78 واں یوم آزادی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

بھارتی یوم آزادی پر واشنگٹن میں سکھوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں