فرانسیسی گلیشیئر سے ملنے والے برسوں پرانے انڈین اخبارات معما بن گئے

فرانسیسی گلیشیئرز سے ملنے والے برسوں پرانے انڈین اخبارات نے سنسنی پھیلا دی، خیال کیا جارہے ہیں کہ یہ 1966 میں تباہ ہونے والے طیارے سے گرے ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کے مطابق سن 1966 کے یہ اخبارات پہاڑی سلسلے ایلپس کے گلیشیئر مونٹ بلینک کے پگھلنے والی برف کے بعد منظر عام پر آئے۔
خیال رہے کہ 24 جنوری 1966 کو اسی پہاڑی سلسلے میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں سوار 117 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ان اخبارات میں اندرا گاندھی کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خبر نمایاں ہے، اخبارات ایک مقامی ریسٹورانٹ کے مالک ٹموتھی موٹن کو ملے۔

ان کے بعد یہ اب بھی اچھی حالت میں ہیں اور انھیں باآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ جب یہ اخبارات سوکھ جائیں گے، تو وہ انھیں یادگار کے طور پر اپنے ریسٹورانٹ میں آویزاں کریں گے۔
یہ پہلا موقع جب نہیں جب اس بدقسمت طیارے کی اشیا لوگوں کے ہاتھ لگیں، 2013 میں بھی ہیرے جواہرات کا ایک باکس ملا تھا، جس کی مالیت تین لاکھ 76 ہزار ڈالر تھی۔

FranceIndian Newspapers