بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا بناکر پیش کیا، نادیہ خان

کراچی: سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔
نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں، ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا ڈرامت اور جھوٹے بیانیے پیش کررہا ہے، وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا کی طرح پیش کیا ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے مہینوں سے فیشل وغیرہ چل رہا تھا، تیاری پہلے ہی تھی۔

ActressAishwaria rayeIndian mediaNadia khannarendra modi