کراچی: پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، پاکستان میں خانہ جنگی کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے منفی اور من گھڑت پروپیگنڈوں سے پوری دُنیا واقف ہے۔ آئے روز اس ضمن میں من گھڑت خبریں بھارتی میڈیا پر آتی ہیں۔ اب اُس نے پاکستان میں خانہ جنگی کا راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔ پاک فوج اور سندھ پولیس میں تصادم کی من گھڑت اطلاعات میں بڑی تعداد میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی موت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
ساتھ ہی کراچی میں آج ہونے والے دھماکے کو بھی اسی تناظر میں استعمال کرتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے برتا جارہا ہے۔
دُنیا بھارتی میڈیا کی مبالغہ آرائی سے واقفیت رکھتی ہے، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے اُس کے پروپیگنڈے سب پر عیاں ہیں۔ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔
اس قسم کی حرکتوں سے بھارتی میڈیا ساری دُنیا میں اپنی وقعت کھو چکا ہے اور اب دُنیا اُس کی افواہوں پر توجہ دینا بھی پسند نہیں کرتی۔