لکھنؤ: بھارت کی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے طالبان کو افغانستان پر ایئر اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتیا ناتھ نے لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہوں نے افغان طالبان کو بھی دھمکی دی۔
یوگی ادیتیا ناتھ کا کہنا تھا کہ طالبان کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہیں، لیکن اگر متشدد گروہ نے بھارت کی جانب پیش قدمی کی تو ایئر اسٹرائیک تیار ہے۔
دھیان رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بند کردیا اور تمام عملے کو واپس بلالیا تھا۔