بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پرباگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، شہری زخمی۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آگ اور خون کا کھیل شروع کر دیا، شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر مٹیکا گاوں کا 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

IndiaLOCPakistan