بھارت میں معروف مسلمان کامیڈین بھی انتہاپسندی کی زد میں!

ممبئی: دُنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا جینا محال ہے، مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے لیے سفر زیست دُشوار بنادیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف مسلمان کامیڈین منور فاروقی بھی ہندوانتہا پسندوں کا نشانہ بن گئے۔ بھارتی شہر گوا میں ہندو انتہاپسند گروپ کی دھمکیوں کے بعد منور فاروقی کا شو منسوخ کردیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب منور فاروقی کا مسلمان ہونے کی وجہ سے شو منسوخ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی مودی سرکار کے انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور دباؤ پر منتظمین کو رائے پور، سورت، ممبئی، احمد آباد اور وادودرا میں بھی منور فاروقی کے شوز منسوخ کرنا پڑے تھے۔
انتہاپسندوں نے منور فاروقی پر ہندو مقدس ہستیوں کی توہین کا الزام لگاکر شوز منسوخ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

Indian comedianindian extremistsMunawar faruquiShow cancel