بدترین شکست پر مسلمان بھارتی بولر شامی کیخلاف نفرت انگیز مہم

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی معرکے میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ہزیمت کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
محمد شامی کو انتہاپسندوں کی جانب سے برے القاب کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب بھارتی صحافی برکھادت محمد شامی کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے شدت پسندوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی محمد شامی کے خلاف متعصبانہ آن لائن حملوں پر خاموش رہنے والی بھارتی ٹیم بلیک لائیو میٹرز پر گھٹنے ٹیک کے ٹریبیوٹ پیش کر رہی ہے؟ یہ سب حقیقت سے بہت الگ ہے۔
ٹویٹر پر شامی کی حمایت میں کچھ بھارتی بھی سامنے آئے جنہوں نے کرکٹر کو مسلمان ہونے کی وجہ سے یوں نشانہ بنانا غلط قرار دیا۔

#PakvsIndiaIndia LostMuhammad Shamitrollsہندو شدت پسند