بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کیلیے درخواست

اسلام آباد: سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے بھارت نے حکومت پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی، بھارتی حکومت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ حکومت پاکستان کو درخواست دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون قانونی پہلوؤں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزارت خارجہ کو ارسال کرے گی، جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ApplicationIndiaRequest to Pakistan