بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے!

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج۔
نئی دہلی کی خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف دو دن قبل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر آئے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاکر چلے گئے، جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان تمام لوگوں کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

New dehliPakistan zindabad