نئی دہلی: رواں سال بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں میزبان ملک نے پاکستانی ٹیم اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم شائقین کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ورلڈکپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم پاکستانی شائقین سے متعلق فی الحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے۔