نئی دہلی: فریڈم آف اسپیچ کا دعویدار بھارت ویب سیریز ”سیوک: دی کنفیشنز“ کے سچ سے خوف زدہ نظر آتا ہے۔
تبھی ویب سیریز کو روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم vidly.tv پر پابندی لگادی ہے۔
بھارت کی جانب سے ویب سیریز اور پاکستانی پلیٹ فارم بلاک کرنے کے فوری احکامات جاری کردیے گئے۔
بھارت کی وزارت اطلاعات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت حاصل ایمرجنسی پاورز کے ذریعے ویب سیریز پر پابندی لگائی۔
پابندی کی اصل وجہ ویب سیریز ہی ہے، بھارتی چینلز اور اخبارات میں بھی اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے۔
نیٹ فلیکس کی طرز پر پاکستانی پلیٹ فارم vidly.tv پر ویب سیریز ”سیوک:دی کنفیشنز“شروع کی گئی ہے۔
سیوک دی کنفیشنز 1984 سے 2022 کے عرصے کی سچی کہانیوں پر مبنی ایکشن تھرلر ویب سیریز ہے۔
ویب سیریز میں بھارتی ہندوتوا موومنٹ کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے۔
ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے بھارت میں ایمان کو بنیاد بنا کر کیسے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
ویب سیریز میں بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔
ویب سیریز میں دکھایا گیا کہ انتہا پسند کیسے اقلیتوں کے خلاف عوام کو نفرت انگیز جرائم پر اکساتے ہیں۔
ویب سیریز میں بابری مسجد، 2002 کے سانحہ گجرات سمیت ایسے واقعات کی کہانیاں شامل ہیں۔
اس سیریز میں بھارت کے بڑے انتہا پسندوں کے حقیقی و گھناﺅنے کرداروں کو کھل کر دکھایا گیا ہے۔
ویب سیریز میں انتہا پسندی، مذہبی دہشت گردی کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت سخت معترض ہے۔ بھارتی حکومت کو یہ امر ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ پابندی لگانے سے سچ اور حقیقت کو بدلا نہیں جاسکتا۔