بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

بھارتی حکومت نے 19نومبر سے بالآخر کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا تھا۔
بھارت نےکورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتارپور راہداری بند کردی تھی۔
سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر تاحال مطلع نہیں کیا گیا۔

India announces opening of Kartarpur corridor from November 19