جے پور: شائننگ انڈیا کے دعوے دار ملک میں مقیم پاکستانی ہندوؤں کے 50 سے زائد گھر مسمار کردیے گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں پاکستان سے بھارت جانے والے ہندوؤں کے 50 سے زائد گھر تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیے۔
پولیس نے گھروں کو گرانے سے روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی ہندوؤں پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تشدد سے متعدد خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ گھر مسمار ہونے سے 150 خاندان خواتین اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں۔
اس سے قبل اپریل 2023 میں بھی پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت جانے والے ہندوؤں کے 100 سے زائد گھر منہدم کیے جاچکے ہیں۔ یہ گھر راجستھان کے ضلع جودھ پور میں مسمار کیے گئے تھے۔