لاہور: رواں ماہ کے وسط میں نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے، اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ریلوے حکام نے بھی ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، دو ماہ میں تیسری مرتبہ ریلوے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔