کیلیفورنیا: معروف موبائل ایپ واٹس ایپ نے جولائی میں 23 لاکھ 90 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کو کسی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہی بلاک کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق متعدد اکاؤنٹس کو کمپنی کے شکایات کے چینل سے شکایات موصول ہونے اور آلات کے ذریعے مشتعل سرگرمیوں کی نشان دہی پر بلاک کیا گیا۔
ماہ جولائی میں واٹس ایپ کو 574 شکایتی رپورٹس موصول ہوئیں۔
میسجنگ پلیٹ فارم، جس کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا، کی جانب سے ماہ جون میں 22 لاکھ 10 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔