پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا،24گھنٹوں کے دوران 11 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 280 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید663کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار831کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار819،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار886، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار974، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار469، بلوچستان میں 33 ہزار128، آزاد کشمیر میں 34 ہزار402 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار369 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 849 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار530، خیبرپختونخوا 5 ہزار686، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

11 deaths in 24 hoursCorona's strength was brokenIn Pakistan